the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
اورنگ آباد:(اعتماد نیوز)رکشہ ڈرائیور او رمالکان کی تنظیم نے حکومت کی جانب سے لائسنس تجدید کیلئے فیس میں کئے گئے اضافہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ۔ یہ احتجاج آر ٹی او دفتر اورنگ آباد کے روبرو صبح ساڑ ھے گیارہ سے ڈھائی بجے کے درمیان کیا جائیگا ۔ ریاستی حکومت نے ریاست بھر میں رکشہ ڈرائیوروں اور مالکان کی تنظیم سے کسی بھی قسم کا تبادلہ خیال نہ کرتے ہوئے لائسنس کی تجدید او ردیگر فیسوں میں اضافہ کردیا ۔ اس زبردست اضافہ کے خلاف مذکورہ تنظیموں کی جانب سے ایکشن کمیٹی بنائی گئی ۔ جس کے تحت پورے ضلع میں آر ٹی او دفتر کے سامنے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس موقع پر ریاستی حکومت کو میمورنڈم بھی دیا جائیگا ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے لائسنس کی تجدید کیلئے ۲۰۰؍ روپئے سے ۱۰۰۰؍ روپئے کا زبردست اضافہ کردیا ۔جبکہ رکشوں سے پرمٹ اتارنے کیلئے ۲۰۰؍ روپئے سے ۱۰۰۰؍ ہزار روپئے لائسنس تجدید کرنے میں تاخیر کے سبب جرمانے کو ۱۰۰؍ روپئے سے بڑھا کر ۵۰۰۰؍ ہزار روپئے



کردیا ۔ جس کو فی الفور منسوخ کرنے اورجرمانے کو ختم کرنے کا مطالبہ مذکورہ تنظیم کی جانب سے کیا جارہا ہے ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے غریب رکشہ ڈرائیوروں پر کئے جارہے ظلم کو برداشت نہ کرتے ہوئے تمام رکشہ ڈرائیوروں اور مالکان کو متحد ہوکر احتجاج کرنے کی اپیل تنظیم کی جانب سے کی گئی ۔ میمورنڈم میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا اولا ٹیکسی ، اوبر ٹیکسی ، ٹیکسی فار شور اس طرح کی کمپنیوں کی جانب سے قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کی جارہی ہے اس کے خلاف کئی مرتبہ احتجاج کرنے کے باوجود حکومت نے کوئی کاروائی نہیں کی ۔ تنظیم کی جانب سے ان ٹیکیسوں پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔ اسی طرح مختلف مطالبات کو لیکر رکشہ ڈرائیورمالکان تنظیم کی جانب سے ریاستی حکومت کے خلاف ۴؍ مارچ کو احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس احتجاج کی اورنگ آباد شہر میں تمام رکشہ مالکان اور ڈرائیورس کی تنظیموں نے تائید کی ہیں ۔ اس طرح کی اپیل ناہید فاروقی ، محمد فاروق ، گجانن جنجاڑ ، محمد بشیر ، منوج جیسوال اور دیگر نے کی ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.